فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحوثی مجاہدین کے ترجمان نے ایک بیان ميں شمالی یمن پر سعودی عرب کے پندرہ حملوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی جنگی طیاروں نے سنیچر کے دن صوبہ صعدہ کے گاؤں الرجو پر چار حملے کئے تھے جن میں سولہ افراد شہید ہوگئے تھے۔الحوثي مجاہدین کے بیان میں آيا ہے کہ صوبہ صعدہ کے برکان اور رازح گاؤں پر سعودی جنگی طیاروں کےحملوں میں اٹھارہ افراد شہید ہوئے ہيں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہيں اور سعودی عرب کی بری فوج نے جابری پر تین اور صوبہ جوف پر پانچ حملے کئے جنہیں حوثی جوانوں نے پسپا کردیا اور سعودی عرب کے امریکی ساخت کے دو ٹنیک تباہ کردیئے۔الحوثی مجاہدین اب تک سعودی عرب کے 76 ٹینک تباہ کرچکے ہيں۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176847
شمالی یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں میں کم ازکم چونتیس مسلمان شہید ہوگئے ہيں ۔